پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ تیار ہے اور وہ سابق صدر پرویز مشرف کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ سیاسی خانہ بدوشوں اور اے ٹی ایمز پر مشتمل ہے، روتے ہوئے منے کو بہلانے کیلئے وزراء پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی کے استعفے آصف زرداری کے پاس ہیں، آصف زرداری نے پرویز مشرف سے استعفیٰ لیا، سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی ہے۔