جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو قانون میرے حقوق سلب کرے گا میں اسے نہیں مانتا۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگے جو ہمیں مل گئے، ہم نے31 جنوری تک استعفے جمع کروانے کی مہلت دی ہے، ابھی 31 جنوری آئی ہی نہیں۔
نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ ہے، ہم اس کے احتساب کو تسلیم نہیں کرتے۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جو قانون میرے حقوق سلب کرے گا میں اسے نہیں مانتا۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جاتے لیکن بات چیت کس سے کریں؟
جے یو آئی میں ٹوٹ پھوٹ سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میری جماعت میں ٹوٹ پھوٹ کا نہیں،کانٹ چھانٹ کا عمل شروع ہوا ہے۔