مچھ کے علاقے میں فائرنگ سے 11کانکن جاں بحق

نامعلوم افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کواغوا کرکے قریبی پہاڑ پرلے گئے اور فائرنگ سے بھون دیا۔

               
January 3, 2021 · اہم خبریں, قومی
رکشہ ڈرائیور شاہد گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہاتھا۔فائل فوٹو

رکشہ ڈرائیور شاہد گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہاتھا۔فائل فوٹو

مچھ کے علاقے گیشتری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کانکنوں کی تعداد11 ہو گئی جبکہ4افراد زخمی ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیشتری کے علاقے میں نامعلوم افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کواغوا کرکے قریبی پہاڑ پرلے گئے اور فائرنگ کردی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ8 افراد راستے میں دم توڑگئے اور3 ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویزاور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔