اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ کے قتل کی جانچ پڑتال اورتحقیقات کیلیے چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ۔
جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اورایس ایچ او رمنا جے آئی ٹی میں شامل ہیں ۔جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت چیف کمشنرنے تشکیل دی ، ٹیم جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔
اسامہ قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور
طالب علم اسامہ ندیم کے قتل میں گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پانچوں اہلکاروں کی ایک ہی گاڑی میں ڈیوٹی تھی۔ عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا واردات میں استعمال ہونے والاپستول برآمد کرلیا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تاحال برآمدگی نہیں ہوئی، جسمانی ریمانڈپربرآمدگی کریں گے۔
جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہناچاہتےہیں؟ گرفتار پولیس اہلکاورں نے جواب دیا کہ ہم کچھ نہیں کہنا چاہتے۔