پاکستان بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 86 ہزار 634 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار311 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور35 ہزار 663 زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 146، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، بلوچستان میں 18 ہزار 218، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ 92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ13 اعشاریہ84 فیصد ہے۔
حیدرآباد میں شرح8 اعشاریہ79 فیصد، سوات7 اعشاریہ89 ، آزاد جموں کشمیر2 اعشاریہ14 ، بلوچستان4 اعشاریہ95 ،اسلام آباد3 اعشاریہ98 ، خیبرپختونخوا5 اعشاریہ87 ، پنجاب4 اعشاریہ 44اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ40 فیصد ہے۔