اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیتے ہوئے نادرا اور خاتون کے والد پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔
وکیل عمیر بلوچ نے عروج تابانی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ خاندانی جھگڑے پرنادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار غیر قانونی ہے۔
عروج تابانی کو والد یعقوب تابانی نے بیٹی ماننے سے انکارکیااور نادرا کو کہہ کر شناختی کارڈ بھی بلاک کرایا تھا، عروج تابانی کو شناختی کارڈ بلاک ہونے پراذیت اورکرب سے گزرنا پڑا، نادرا کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ خاندانی جھگڑوں میں مداخلت کرے.
عدالت نے کہا کہ نادرا اور یعقوب تابانی تیس دن کے اندر پانچ پانچ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرائیں۔ رقم عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں عروج تابانی کو دی جائے گی۔