وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان مچھ میں 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی فعل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت جاں بحق کان کنوں کو لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وزیراعظم نے ایف سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔
وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہاہے کہ مچھ واقعہ قابل مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے،بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فرازنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مسترد سیاسی عناصر شعوری یا غیر شعوری طورپرحملہ آوروں کے آلہ کار بن رہے ہیں ،مستردکردہ سیاسی عناصر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلا رہے ہیں ،ملک دشمنوں کو مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی ۔