وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مچھ میں کان کنوں پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،افسوس ناک واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ واقعے میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے واقعات ہماری بہادرقوم کے عزم کومتزلزل نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلندفرمائے،زخمیوں کوجلدصحتیاب کرے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ۔