حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نےآج بہاولپورمیں میدان سجا لیا، مریم نوازاور مولانا فضل الرحمن کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اوردیگر خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نوازکی ریلی کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ چنڑ ہائوس پہنچ گئی جہاں ہرطرف پارٹی جھنڈے اور بینرز دکھائی دے رہے ہیں،مریم نواز کی گاڑی پر پورے راستے میں پھول نچھاورکیے جاتے رہے,مریم نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
چنڑ ہاﺅس پہنچنے پر مریم نوازنے کارکنوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کے خاتمے کیلیے عوام ساتھ چلیں ،نالائق اور جعلی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ سنا دیں،مریم نواز نے بہاولپور کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ جلوس میں اپنی بہن بیٹوں کے ساتھ چلو گے نا؟۔
مولانا فضل الرحمن کا قافلہ بھی چنڑ ہائوس پہنچ گیا ہے جہاں سے یہ ریلی سرائیکی چوک تک جائے گی جہاں تمام قائدین خطاب کرینگے۔
ریم نوازشریف گزشتہ رات بہالپور پہنچ گئیں تھیںچنڑ ہاﺅس پہنچنے پر مریم نواز کا صدقہ اتارنے کیلئے رہنما اقبال کی جانب سے چولستان سے اونٹ لایا گیا ۔ اقبال کا کہناتھا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ جب کوئی عزیز آتاہے تو اس کا صدقہ اتارا جاتاہے تاکہ وہ خیریت سے آئے اور خیریت سے ہی واپس جائے ۔
دوسری جانب انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیا ہے اور شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔