پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

اپوزیشن کے سرکس کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے بہالپور میں پی ڈی ایم کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں میں مورثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے ، عمرا ن خان فلاحی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ فیٹف قانون سازی پر اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی،عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا ہے ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے،اپوزیشن کے سرکس کو عوام مسترد کرچکے ہیں،پی ڈی ایم استعفوں سے بھی مکرگئی،لٹیروں کواین آراونہیں ملے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمرانوں کوغریب عوام کااحساس نہیں تھا، وزیراعظم عمران خان فلاحی ریاست کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سڑکوں پرسونےوالوں کااحساس کیا،ہماری حکومت نے غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں، وزیراعظم عمران خان کاملک میں کوئی کیمپ آفس نہیں، زرداری نے عوامی ٹیکس کے 316کروڑکیمپ آفس کے نام پراڑائے۔

ان کا کہناتھا کہ رائیونڈکی سیکیورٹی کیلیے 2700اہلکارتعینات تھے، ان کاپیٹ بھی خراب ہوتاتھاتوعلاج کیلیے بیرون ملک جاتے تھے،سابق حکمران اپنے علاج کیلئے ایک بھی ہسپتال نہیں بناسکے۔