بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 6 مسلح ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے مبینہ طورپرلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ دیا۔
حاصل پور میں 6 مسلح افراد گذشتہ رات ایک گھر میں گھس آئے اورلڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔
بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اوراس کے بھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور متاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے کہ ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا۔
پولیس نے پرانی رنجش اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور واقعہ کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔