وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم فارغ ہو چکی ہے اوراپنی موت آپ مر رہی ہے ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی،جس میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ریاستی ادارے سیاسی دباﺅ کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے،نیب نے 2019 اور2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی۔
دریں اثناوزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمان کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم فارغ ہو چکی ہے اور اپنی موت آپ مر رہی ہے ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ،پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں میں عوام کی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کی ،تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں ۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگرکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ نیب نے 2019 اور2020 میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی،نیب نے 2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے ریکورکیے ،اینٹی کرپشن پنجاب نے 27 ماہ میں 206 بلین روپے کی وصولی کی ،بدعنوان حکمرانوں کے 10 سال دور میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے ،یہ واضح اشارہ ہے احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کریں ۔