آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ اہداف کےحصول کے عزم کا اعادہ اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کوسراہا۔