جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری،ریٹائرنمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے، نوٹیفکیشن
جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری،ریٹائرنمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے، نوٹیفکیشن

جاوید غنی چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاوید غنی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔
جاوید غنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جاوید غنی ریٹائرنمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔
خیال رہے کہ جاوید غنی کے پاس گزشتہ 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا تاہم گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے ان کی مستقل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں ایف بی آر کی چیئرپرسن نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔