پاکستان میں پولیو سے پاک علاقوں میں بھی وائرس داخل ہوگیا،60 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا، بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ
پاکستان میں پولیو سے پاک علاقوں میں بھی وائرس داخل ہوگیا،60 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا، بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ

پاکستان میں پولیو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، لاہورسرفہرست

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاہور پولیو کا گڑھ بن گيا، پاکستان میں وائرس مزید پھیلنے لگا۔ بین الاقوامی ادارے نے ہوش اڑا دينے والی رپورٹ جاری کردی۔
لاہور میں 3 سال سے سیوریج سے حاصل کئے جانیوالے 100 فیصد نمونے مثبت آئے ہیں۔ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے لاہور کو پولیو وائرس کا مرکز قرار دے دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو سے پاک علاقوں میں بھی وائرس داخل ہوگیا ہے، 60 فیصد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو ميں کہا کہ 5 ڈرينز ميں سے 2 کے نمونے اب منفی آئے ہیں، پنجاب جلد پوليو فری ہوگا۔
سال 2020ء میں وائلڈ پولیو وائرس کے 83 جبکہ ویکسین سے ماخوذ 121 کیسز رپورٹ ہوئے۔