سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔
احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں وفد سے مذاکرات ناکام ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزراءنے دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کیے۔ احتجاجی شرکا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کوئٹہ میں ہی موجود ہیں۔