درخواست گزاربھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگیا۔فائل فوٹو
درخواست گزاربھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگیا۔فائل فوٹو

خسروبختیاراور ہاشم جواں بخت کیخلاف کیس ناقابل سماعت قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خسروبختیاراور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قراردیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن اسمبلی خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں سے متعلق کیس کی ،الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاربھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگیا،الیکشن کمیشن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کو ناقابل سماعت قراردیدیا۔