شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو
شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو

ڈینیل پرل قتل کیس.ملزمان کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان کی رہائی سے متعلق اٹھائے گئے نقطہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈینیل پرل قتل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل ملزمان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی استدعاپر 28 ستمبرکوعبوری حکم جاری کیاتھا،عدالت عظمیٰ نے ملزمان کو 7 اکتوبرتک رہانہ کرنے کاعبوری حکم دیاتھا،حکومت سندھ ملزمان کورہانہیں کررہی،سندھ حکومت غلط موقف اپنارہی ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائی روک رکھی ہے،عدالت ملزمان کی رہائی کے حوالے سے وضاحتی حکم جاری کرے۔

وکیل ڈینیل پرل والدین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے زیرحراست 4 ملزمان کی رہائی کاحکم جاری نہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ نے ہماری حبس بےجاکی درخواستیں منظورکرلی تھیں۔

سپریم کورٹ نے ملزمان کی رہائی سے متعلق اٹھائے گئے نقطہ پرفیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس مشیرعالم نے کہاکہ ہم اس نقطے پرحکم جاری کریں گے،سپریم کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی،ڈینیل پرل کے والدین کے وکیل کل بھی دلائل جاری رکھیں۔