اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

لانگ مارچ ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد ہوگا۔رانا ثنااللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آنکھیں بند کرکے دریا میں اتر جائیں، ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ شروع ہوگا اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوجاتی۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری نہیں، پیپلز پارٹی استعفوں کیلیے جس وقت کا انتخاب کرتی ہے وہ درست ہے، پی پی دھرنے کی مخالف ہے لیکن ان کے موقف میں لچک بھی موجود ہے۔