وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کاکہناہے کہ ملک دشمنوں کوہماراایک ہوناپسندنہیں،بلوچستان سے دشمنی رکھنے والے چاہتے ہیں کہ یہاں خرابی پیداہو،بطوروزیراعلیٰ ہزارہ برادری سے اپیل ہے معاملات کوبیٹھ کرحل کریں،بطوروزیراعلیٰ ہزارہ برادری سے اپیل ہے وہ جاں بحق افرادکی تدفین کریں،ہزارہ برادری دینی فرض کووزیراعظم کے آنے سے مشروط نہ کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وفاقی وزرا علی زیدی اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مچھ پربہت افسردہ ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے میں بات کروں گا،وزیراعظم،صدر مملکت بھی آئیں گے،وفاقی وزرا یہاں بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں، بلوچستان میں بھائی چارے کے ماحول کےلئے ڈھائی سال میں محنت کی،بلوچستان،ہزارہ کمیونٹی کوساتھ لےکرچلناچاہتے ہیں لیکن دشمنوں کویہ پسندنہیں ،بلوچستان سے دشمنی رکھنے والے چاہتے ہیں کہ یہاں خرابی پیدا ہو،انہوں نے کہاکہ ہماراجینامرنااسی شہراوراسی صوبے میں ہے،18 ویں ترمیم کے بعدمعاملات کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے۔