وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ سانحہ مچھ پر دھرنا مظاہرین سے گزارش ہے یہ مطالبہ نہ رکھیں کہ وزیراعظم آئیں گے توشہداکودفنائیں گے،ہماری ہاتھ جوڑ کے گزارش ہے کہ معاملے کوکسی چیز سے مشروط نہ کریں،جولوگ شہیدہوئے ہیں ان کودفنانا چاہیے۔
وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے خارجی دشمن اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں،کچھ دن پہلے بلوچستان میں فوج کے جوانوں کوبھی شہیدکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے تو سنتے تھے بیرونی ہاتھ ہیں،کلبھوشن جیسے لوگ یہیں سے پکڑے گئے تھے،وزیراعظم سے بات ہوئی ہے،وہ یہاں آئیں گے۔