پی ٹی آئی کے اندر سے بھی آئی جی کی تبدیلی کیلیے شدید دباؤ تھا۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے اندر سے بھی آئی جی کی تبدیلی کیلیے شدید دباؤ تھا۔فائل فوٹو

اسامہ قتل کیس کے بعد آئی جی عامر ذوالفقارکو ہٹا دیا گیا

اسامہ ستی قتل کیس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے آئی جی عامر ذوالفقارکو تبدیل کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقارکو تبدیل کرکے ان کی جگہ قاضی جمیل الرحمن کوآئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمن 20 ویں گریڈ کے افسر ہیں جو اس سے پہلے خیبر پختونخوا میں  تعینات تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کے بعد یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے بھی آئی جی کی تبدیلی کیلیے شدید دباؤ تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان وارداتوں میں تین سے چارافراد قتل ہوئے جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔