اسلام آباد جائیں لیکن مہنگائی مارچ کے نام سے، دھرنا بھی رمضان سے پہلے ختم کردیا جائے، سربراہ پی ڈی ایم
اسلام آباد جائیں لیکن مہنگائی مارچ کے نام سے، دھرنا بھی رمضان سے پہلے ختم کردیا جائے، سربراہ پی ڈی ایم

آج کہتا ہوں جو عمران خان کاوفادار ہے وہ غدار ہے، فضل الرحمان

اسپورٹس کمپلیکس بنوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ ہوا۔
اکرم خان درانی، مولانا فضل الرحمان، احسن اقبال، امیرمقام اور دیگر رہنما نے جلسے میں شرکت کی۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمٰن کا جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے،بنوں کے عوام نے جس طرح عمران خان حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اس پر مبارک باد دیتاہوں، ہمارے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنانے کا کہتا ہے، آج کہتا ہوں جو عمران خان کاوفادار ہے میں اسے غدار کہتا ہوں۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ تم جیسی کٹھ پتلی حکومت کو سمندرمیں غرق کرکے چھوڑیں گے، مجھے کہا گیا کہ نیب کے سامنے سرینڈر کرنا ہوگا، میرے آباو اجداد نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہماری جدوجہد ملک میں جمہوریت، قانون کی عمل داری کے لیے ہے۔
مولانا نے کہا کہ حکومت نے ہرلحاظ سے ملک کوتباہ کردیاہے،ہزارہ برادی کا قتل عام کیاگیا،بدامنی کا اس سے بڑھ کرثبوت کیاہے، یہاں دہشتگرد آزاد ہیں ،جب چاہیں شہریوں کو قتل کردیں، اسلام آبادمیں 22سالہ نوجوان کوپولیس نے گولیاں مارکرشہید کردیا،آج ڈکیتیوں کی سب سے زیادہ شرح اسلام آبادمیں ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان وہ آدمی ہےجس نے بنوں سے ووٹ چوری کیا اوربھاگ گیا،کہتا ہے کہ کام کے لوگ نہیں، لوگ کام کے ہیں تم کام کرنا نہیں جانتے، یہ نااہل آئے اور معیشت تباہ کردی، آئندہ سالوں میں بھی بہتری کے کوئی اشارے نہیں، ایک کروڑ نوکریاں کس بنیادپردوگے؟ آج غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ،خودکشیوں پرمجبورہیں، ملک ڈوب رہاہے اوریہ ترقی کی باتیں کررہا ہے۔
مولانا کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان پر کسی کا اعتماد نہیں ،سب دوست ناراض ہوچکےہیں، چین کا اعتمادختم کردیاہے،آج کوئی دوست ملک اعتماد نہیں کرتا، دنیا بھر کے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 19جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے، 21جنوری کوکراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ کریں گے۔