شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، نیپا، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نارتھ کراچی پاور ہاؤس، گلستان جوہر، کامران چورنگی، ملیر 15 نیشنل ہائی وے سمیت 15 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں
شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، نیپا، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نارتھ کراچی پاور ہاؤس، گلستان جوہر، کامران چورنگی، ملیر 15 نیشنل ہائی وے سمیت 15 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں

سانحہ مچھ: کراچی میں دھرنوں کا دائرہ مزید بڑھ گیا

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیےکراچی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنے دے دیے گئے۔
کراچی میں دھرنوں کا دائرہ مزید بڑھ گیا ہے اور شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، نیپا، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نارتھ کراچی پاور ہاؤس، گلستان جوہر، کامران چورنگی، ملیر 15 نیشنل ہائی وے سمیت 15 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں۔
کراچی میں اہم سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، شارع فیصل پر دھرنوں کے باعث ائیرپورٹ سے آنے جانے والے راستے بند ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی پی آئِی اے اور نجی ائیرلائنز کا شیڈول متاثر ہوا ہے، فلائٹ انکوائری کے مطابق صبح سے شام تک کم و بیش 14 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
مسافروں اور ائیرلائن عملے کو ائیرپورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں کی آسانی کے پیش نظر کینٹ اور سٹی اسٹیشن سے چلنے والی ٹرینوں نے ڈرگ روڈ اوور لانڈھی میں ایک منٹ کے اسٹاپ کا اعلان کیا ہے۔