سانحہ مچھ: دہشتگردی کے شکار10میں سے 7مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے

‏افغان وزارت خارجہ نے 7 مزدوروں کے افغانستان سے تعلق کی تصدیق کردی

January 7, 2021 · اہم خبریں, قومی
‏افغان وزارت خارجہ نے 7 مزدوروں کے افغانستان سے تعلق کی تصدیق کردی

‏افغان وزارت خارجہ نے 7 مزدوروں کے افغانستان سے تعلق کی تصدیق کردی

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشگردی کا شکار بننے والے 10 میں سے 7 مزدوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
‏افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مچھ بلوچستان میں دہشتگردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 10 میں سے 7 افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
افغان قونصلیٹ کی جانب سے پاکستان دفتر خارجہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے ابائی علاقوں میں پہنچانے کے لیے اقدامات کرے۔