کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید50 افراد جان کی بازی ہارگئے اورمرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار511 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار482نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 92ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 653 ، خیبر پختونخوا ایک ہزار702، اسلام آباد 434، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 232 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار687، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار229، سندھ 2 لاکھ 21 ہزار734، پنجاب ایک لاکھ 42 ہزار835، بلوچستان18 ہزار300، آزاد کشمیر 8 ہزار416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کردی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ13 اعشاریہ84 فیصد ہے۔
حیدرآباد میں شرح 8 اعشاریہ79 فیصد، سوات7 اعشاریہ89 ، آزاد جموں کشمیر2 اعشاریہ14 ، بلوچستان4 اعشاریہ95 ،اسلام آباد3 اعشاریہ98 ، خیبرپختونخوا5 اعشاریہ87 ، پنجاب4 اعشاریہ44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ40 فیصد ہے۔