مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اوراظہارِ ہمدردی کرنے کے لیے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متعدد رہنما کوئٹہ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ پہنچ گئے۔مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال اور پرویز رشید، مریم اورنگ زیب کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے کوئٹہ روانہ ہو گئے
مچھ میں قتل کیے گئے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئیں، ان کے ہمراہ خرم دستگیر، رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر بھی ہمراہ ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی قتل کیے گئے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کے سلسلے میں کوئٹہ جانے کے لیے کوشاں ہیں۔