معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہ نے وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ پراپنا استعفیٰ بھجوا دیاjجسے قبول کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ ان کے وزیرتوانائی عمرایوب اورخصوصی مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے اختلافات تھے۔
نجی ٹی وی مطابق تابش گوہر نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کام میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ ان کی شعبے سے متعلق تجاویز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا ۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ تابش گوہر کو وہ آزادی حاصل نہیں تھی جس کے تحت وہ کام کرنا چاہتے تھے اور مسلسل مداخلت کے باعث اب انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تابش گوہر کو حال ہی میں وزیراعظم عمرا ن خان نے اپنا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں ۔