لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں انکشاف ہواہے کہ سگے چچا نے 13 سالہ بھتیجی سے شادی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق 13 سالہ تنزیلہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ اس کے چھوٹے بھائی شہر بہادر نے 13 سالہ تنزیلہ کو گھر سے نکال کر شادی کرلی ، وکیل نے پچیس ہزار روپے بھی لیے اور مقدمہ درست پیش نہیں کیا ، وکیل دوسری پارٹی کے ساتھ مل گیا اوراس نے ہمیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا ۔
والد کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی کم عمرہے اورقانون کے مطابق شادی بھی نہیں ہو سکتی ، اس لیے عدالت غیر قانونی شادی کو کالعدم قرار دے ۔