مولانا عبدالخبیر کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت سے متعلق بریفنگ دی گئی، فواد چوہدری بھی موجود تھے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی استفادے کی یقین دہانی
مولانا عبدالخبیر کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت سے متعلق بریفنگ دی گئی، فواد چوہدری بھی موجود تھے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی استفادے کی یقین دہانی

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کو بریفنگ

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کو بریفنگ دی، مولانا عبدالخبیر کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت سے متعلق بریف کیا گیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے، انہوں نے مولانا عبدالخبیر کو چاند کی رویت سے متعلق وزارت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم رویت ہلال کمیٹی کی قیادت نہیں اس کی معاونت کرنے کے خواہاں ہیں، سائنس کی مدد سے چاند کی رویت کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس سے استفادہ کرنیوالی اقوام ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں چاند کی رویت کے لیے آبزرویٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں۔
مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے سائنسی علوم سے استفادہ کریں گے۔