ان دکھی ماؤں،بہنوں بیٹیوں کے غم کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔فائل فوٹو
ان دکھی ماؤں،بہنوں بیٹیوں کے غم کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔فائل فوٹو

میں کیسے بھول پاؤں گی یہ غم،جن کے آنسؤں سے میرا کوٹ ترہوگیا۔مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ اْن دکھی ماؤں،بہنوں بیٹیوں کے غم کا اندازہ کون لگا سکتا ہے جن کو جی بھرکے رونے کے لیے کوئی کندھا بھی نہیں ملا۔

ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں کیسے بھول پاؤں گی غم میں آہیں بھرتی ان خواتین کو جو مجھ سے لپٹ کر دھاڑیں مارکرروئیں۔جن کے آنسؤں سے میرا کوٹ ترہوگیا۔ آج ایک اورکربلا دیکھی،غمِ حسین تازہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سانحہ مچھ کےخلاف کوئٹہ میں جاری دھرنے میں پہنچے، اس موقع پر مریم نواز نے میتوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلے لگایا، بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا ، بزرگوں کو دلاسہ دیا اورغم بانٹا۔مریم نواز نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پردلی تعزیت کرتی ہوں۔