انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو 15 سال قید تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر3 کے جج اعجازاحمد بٹر کی عدالت میں مقدمہ نمبر 26/20 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔
ذکی الرحمن لکھوی پر ڈسپنسری چلانے اور مبینہ طورپرغیرقانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے، مقدمہ کی سماعت کے دوران نصیرالدین نیئراورمحمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔
واضح رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کو سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتارکیا گیا اوراب انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ سنایا گیا ہے۔