مولانا فضل الرحمن امریکی جمہوریت کو خطرے سے بچائیں۔جلیل شرقپوری

جمہوریت بچانے کی ذمے داری مولانا فضل الرحمن کی ہے۔

               
January 8, 2021 · قومی
،نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

،نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے امریکہ کی جمہوریت بچانے کیلیے مولانا فضل الرحمن کو وہاں بھیجنے کی تجویزدے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں کانگریس پرہونے والے حملے کے بعد جلیل شرقپوری نے قراردیا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کی ذمے داری مولانا فضل الرحمن کی ہے اس لیے وہ امریکہ جائیں اور وہاں امریکی جمہوریت کو بچائیں۔ مولانا فضل الرحمن کے امریکہ جانے سے پاکستان کے عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے۔