وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو سیاسی گدھ قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول اور مریم سیاسی گدھ ہیں ، یہ جہاں بھی لاشیں دیکھتے ہیں ان پر جھپٹ پڑتے ہیں، سانحہ مچھ پر بلاول اور مریم نواز نے وزیر اعظم پر تنقید کی جس کے بعد اب دوسرے ملک بھی انگلیاں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلیے پرعزم ہیں، اپوزیشن نے لاشوں کا بھی خیال نہیں رکھا اور وزیراعظم کی ذات پر بات کی، عمران خان ہزارہ کمیونٹی سے تعزیت کیلیے کوئٹہ جائیں گے۔