نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان
نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

’’جناب وزیِرِ اعظم! تعزیت کرنے مت جائیں مگردل تو نہ دکھائیں‘‘

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے لاشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے ہزارہ مظاہرین کو بلیک میلر قراردیدیا۔

 وزیرِ اعظم عمران کا کہنا تھا کہ ہزارہ متاثرین کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں لیکن یہ کہنا کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے ہم لاشوں کو نہیں دفنائیں گے، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرسکتے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم عمران خان کے اس بیان پر شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے اورکئی افراد ہزارہ لواحقین کے لیے عمران خان کے الفاظ کی مذمت کر رہے ہیں اورانھیں انتہائی قابلِ افسوس قرار دیتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ’جناب وزیِرِ اعظم! تعزیت کرنے مت جائیں مگرلواحقین کا دل تو نہ دکھائیں۔‘

جہاں صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کوئٹہ کی سرد راتوں میں چھ دن سے میں اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر وزیرِ اعظم کا انتظار کرنے والے متاثرین بلیک میلرز کیسے ہو گئے؟ وہیں کچھ افراد عمران خان کے بیان کا موازنہ نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم سے کرتے یہ کہتے نظرآ رہے ہیں کہ جسنڈا آرڈرن بیوقوف ہیں جو خوامخواه سیاہ لباس زیب تن کیے پرائے مذہب کے متاثرین کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہیں۔

بعض افراد نے عمران خان کو’126 دن کنٹینڑ پر اپنی سیاست کے لیے کھڑے رہنے، دارالحکومت کو لاک ڈاؤن کرنے کے منصوبے بنانے،سول نافرمانی کی تحریک چلانے اوراپنے دھرنوں کو استقامت کی مثال بنا کر پیش کرتے رہنے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے مظلوم ہزارہ متاثرین کے لواحقین کو بلیک میلرکہہ سکتے ہیں۔