مچھ سانحے کے متاثرین کے مطالبات کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد ، ملتان ، حیدرآباد، سکھر، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔
اسلام آباد کے چائنا چوک اور لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرین دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے بائی پاس پر دھرنا جاری ہے، سکھر میں قومی شاہراہ پر دھرنے سے سندھ پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
ٹریفک جام ہونے سے کام اوردفاترجانے والوں کوپريشانی کا سامنا ہے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos