سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کہتے ہیں جب وزیراعظم کہے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا تو مطلب انا ریاست سے بڑی ہے۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ رویہ فاشزم کی سمت ہے۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ صدرِ پاکستان میتوں پر سے پرواز کرکے گوادر پہنچے لیکن کوئٹہ نہیں اترے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں مچھ سانحے کے متاثرہ خاندان وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک تدفین نہ کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں اور منفی دس ڈگری کی سردی میں دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔
کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos