2.5ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں
چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملک میں آئے جو خوش آئند ہے، وزیراعظم
مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملک میں آئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ رواں مالی سال کےان 6 ماہ کی ترسیلات کامجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فی صد زیادہ ہے۔