وزیراعظم نے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کل کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مظاہرین سے ملاقات کریں گے اور ان کے پیاروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مچھ میں ہونے والا واقعہ سازش کا نتیجہ ہے اور یہ سازش بھارت کی جانب سے کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا تو وزیرداخلہ کو کوئٹہ بھیجا۔ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات منظور کیے جاچکے ہیں۔ دنیا میں کہیں وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاتا۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ظلم ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پر ہوا۔کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے لوگ سخت سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔