اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈزکی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہیں کہ کس ملک نے پاکستان کو کتنے فنڈز دیے اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے غیرملکی فنڈز خرچ کرنے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت اقتصادی امور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈزسےمتعلق بریفنگ دے گی جو 12 جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos