وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے 11 کان کنوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دھرنے کے شرکا سے ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں۔