وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ کاکہناہے کہ گرمیوں میں توبجلی سسٹم پر لوڈ کا دباؤ سردیوں میں کیاہوگیا؟،لگتاہے بجلی سسٹم بھی نالائق حکمرانوں کے بوجھ تلے دب گیا۔
صوبائی وزیرنے کہاکہ پورے میں پاوربلیک آئوٹ حکمرانوں کی ایک اورنااہلی ہے،نااہل وزیراعظم اور وزرانے ملک کو70سال پیچھے دھکیل دیا ۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ملک اورادارے چلانا نالائقوں کاکام نہیں ،اب ایک اورکمیٹی بیٹھے گی انکوائری ہوگی، ہوگاکچھ نہیں،چینی،گندم،پیٹرول بحران کے بعد ایک اوربحران پیداکیاگیا۔