وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے گھبرانا نہیں ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بجلی کے بریک ڈاون پر عوام پریشان نہ ہوں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورافواہوں پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے بتایا کہ فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے جس کیلیے متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ مسلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔