تربت بازار میں دھماکا۔5افراد زخمی

پولیس اورایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

               
January 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع

بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع

بلوچستان کے شہرتربت بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے۔

پولیس اورایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کیاگیا جب کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے جبکہ بم ڈسپوژل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیاہے۔