پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں مجموعی طور پر 12لاکھ چار ہزار520افراد سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید46 افراد جان کی بازی ہارگئے

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید46 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اورمرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار598 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار899نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 2ہزار416 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اورفعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 6593، خیبرپختونخوا ایک ہزار728، اسلام آباد439، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار120، خیبر پختونخوا میں60 ہزار148، سندھ 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار904، بلوچستان18 ہزار373، آزاد کشمیر 8 ہزار478 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5 اعشاریہ92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13 اعشاریہ84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح8 اعشاریہ79 فیصد، سوات7 اعشاریہ89 ، آزاد جموں کشمیر2 اعشاریہ14، بلوچستان4 اعشاریہ95 ،اسلام آباد3 اعشاریہ98 ، خیبرپختونخوا5 اعشاریہ87 ، پنجاب4 اعشاریہ44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ40 فیصد ہے۔