شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اپوزیشن میں ہمت ہے تو راولپنڈی آ کر دکھائے۔شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئےکہا کہ اگر اپوزیشن میں ہمت ہے تو راولپنڈی آ کر دکھائے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔یہ تاریخ بتاتے ہیں،بھارت کی سرحدوں سے نہیں اپنے ایجنٹوں سے پاکستان کو نقصان پہنچاسکتا ہے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنے اسلام آبادایئرپورٹ پر تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ ہزارہ برداری نےدوراندیشی اورمصلحت کامظاہرہ کرتےہوئے ملک کو انتشاراورمسائل سے بچایا،پاک فوج دنیاکی عظیم فوج ہے،پاک فوج کے جوان ملک کیلیے جان دے رہے ہیں ،چوروں اور ڈاکوؤں کیلیے نہیں ،پوراملک پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے،وقت آنےپرثابت ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،بھارت کی سرحدوں سے نہیں اپنے ایجنٹوں سے پاکستان کو نقصان پہنچاسکتا ہے ،بھارت اپنے سرمائے کے ذریعے پاکستان کونقصان پہنچاناچاہتاہے بھارت کی یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگران میں ہمت ہے تو پنڈی کی طرف آئیں،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑچکی ہے،پہلےہی کہا تھا کہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے،31دستمبرکی تاریخیں جودیتےتھےسال کون ساہوگا، کسی کونہیں پتہ۔

شیخ رشید کا  کہنا تھا کہ عمران خان بہترین لیڈر ثابت ہوئے جو جدوجہد وہ  کررہے ہیں پاکستان کو آگے لے کر جائے گی، وزیراعظم  پاکستان کی سیاست اورمعیشت کو ٹھیک کریں گے، چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے۔

وزیرداخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ ملک آگےبڑھےگا،مجھےوزیرداخلہ بنانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا۔