مریم نوازکل مالا کنڈ میں پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہیں کریں گی
مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
January 10, 2021 · قومی
شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کل مالا کنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کل (پیر کو) پی ڈی ایم مالا کنڈ میں میدان سجائے گی جس میں مریم نواز شریک نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اوراسی سلسلے میں مسلم لیگ ن نے کل اہم اجلاس طلب کررکھا ہے اورمریم نوازاسی میں شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم جلسے میں نہیں جائیں گی۔کل کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے مریم نواز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کے نام فائنل کریں گی۔