مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہونگی۔فائل فوٹو
مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہونگی۔فائل فوٹو

مالاکنڈ۔پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ

پی ڈی ایم کا مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کاکہناہے کہ ظفرپارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے ،جی ٹی روڈ پر پاور شو ہوگا۔

ظفرپارک سے کرسیاں ہٹائی جا رہی ہیں ،مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہونگی ،ریلی سے مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری اور امیر مقام خطاب کریں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ جلسہ گاہ کے معاملے پرپی ڈی ایم میں اختلافات تھے ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ریلی کاآغازشیر گڑھ بارڈر سے ہوگا،بلاول کا سخا کوٹ ،درگئی بازار،درگئی پھاٹک ،بٹ خیلہ بازار میں استقبال ہوگا،بلاول بھٹو کا پیران، گل اینگس میں بھی استقبال ہو گا،چیئرمین پیپلزپارٹی سخا کوٹ ،درگئی بازار،درگئی پھاٹک پر خطاب کریں گے۔