چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکارکردیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کردیے۔
ملزمان میں احمد حسنین ، نادر خان ، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اورتفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایاگیاکہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی،ملزمان نے چینی قونصل خانے پر حملے میں معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا،ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔