فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علمااسلام نےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کردی

سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسینیٹر رضاربانی کی فریق بننے کی درخواست منظورکرلی،جمعیت علمااسلام پاکستان نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ۔

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،جمعیت علمااسلام پاکستان نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کی مخالفت کردی۔

وکیل کامران نے کہاہے کہ عدالت اجازت دے توتحریری جواب جمع کراناچاہتے ہیں،عدالت نے جے یوآئی کوتحریری جواب جمع کرانےکی اجازت دےدی،عدالت نے سینیٹر رضاربانی کی کیس میں فریق بننے کی استدعا منظورکرلی،رضا ربانی کے علاوہ 2 مزید وکلا نے فریق بننے کی درخواست کردی۔